اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔پٹرولیم ڈویژن سے جاری اعلامیہ کے مطابق یو اے ای کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔اس موقع پر پٹرولیم سیکٹر میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔