رائے پور:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوجیوں نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں کم سے کم29 افراد کو قتل کر دیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قتل کئے گئے ا ن افراد میں بیشتر نوجوان شامل ہیں جنہیں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس اور دیگر پیراملٹری فورسز نے ریات کے ضلع کانکیر کے چھوٹب یٹیہ کے علاقے بناگونڈا میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران قتل کیا ہے ۔یہ واقعہ 19اپریل کو ضلع بستر میں بھارتی لوک سبھا کے انتخابات سے چند دن پہلے پیش آیا ہے۔ بستر کے انسپکٹر جنرل سندرراج نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع میں 60ہزارسے زیادہ فورسز اہلکار تعینات ہیں اور یہ کارروائی بی ایس ایف اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈشروع کی تھی ۔ بھارتی حکام نے دعوی ٰکیا کہ ہلاک ہونے والے سی پی آئی مائوسٹ کے ارکان تھے اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔علاقے میں بھارتی فورسز کی کارروائی ابھی بھی جاری ہے اور اب تک18مائو نواز باغیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔