لاہور۔(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کلرکہار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار فیملیز سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا یاب کرے۔