اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر رد و بدل کردیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جسکے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8روپے 14 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جسکے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسہ فی لیٹر مقرر کردی گئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا اطلاق 16 اپریل رات 12 بجے سے ہوگا۔