اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی ہر شعبے میں بہترین کام کر رہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی میں طالبعلموں کی جانب سے منفی سرگرمیوں پر افسوس ہوتا ہے ،طالبعلموں کے مسائل ہوتے ہیں تاہم انہیں اچھے طریقے سے حل کرنا چاہیں۔
انہوںنے کہاکہ کچھ دنوں پہلے قائد اعظم یونیورسٹی میں بھی واقعہ ہوا تھا جو افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹیوں سے لیڈرشپ سامنے آتی ہے،جاوید ہاشمی، جہانگیر بدر اور شیخ رشید سٹوڈنٹس لیڈر تھے لیکن افسوس کہ شیخ رشید کی تربیت اچھی نہیں ہوئی۔
انہوںنے کہاکہ ہم سیاست میں لوگوں کو سبز باغ دیکھاتے ہیں،مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ طالبعلموں کو ائین سکھائیں ،میں کہتا ہوں کہ پہلے اراکین پارلیمنٹ کو تو ائین سکھائیں۔