اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اسلام اباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی رو سے سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا ہیڈکوارٹر کراجی منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق دفتر کراچی اپنی اصل عمارت میں منتقل نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر صحت کی سہولیات اور متعدی امراض کے بین السرحدی پھیلاو کی مانیٹرنگ میں بہتری آئے گی ۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ محکمہ کا مینڈیٹ وسیع ہے ،نام تبدیل کرکے بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان رکھا جا رہا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ رولز اف بزنس میں ترمیم کیلے کابینہ ڈویڑن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ،کرونا اور دیگر امرض کے تناظر میں ایک انقلابی قدم ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جار ہا ہے ،ادارے کی سروسز کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق بنائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی شفارشات پر عملدرآمد درآمد کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے ترقی اور کارکردگی کو اعلی معیار کے مطابق بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا ر ہے ہیں ۔