کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 102 کے سینیئر رہنما شہزاد ناتھا کی طرف سے عید ملن پارٹی کے پروگرام میں پی پی رہنما رزاق باجوا ،راشد قریشی ،فیصل قاضی، فیصل خان ،حیدر علی، گلباز خان، عظمت تنولی، معظم خان، ریاضت علی، جلال بلوچ، وہاب بلوچ، انور جوکیو، جمیل جوکھیو،ضمیر خان، مختلف یو سی کے مختلف عہدے داران منتخب کونسلر اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر عید کی خوشی میں کیک کاٹا گیا مٹھائیوں کی تقسیم کی گئی شہزاد ناتھا نے تمام جیالوں کو عید ملن میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں ویلکم کیا مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ جیالے کبھی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے ہم سب مل کر پی ایس 102 کی ترقی کے لیے جدوجہد کریں گے انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو کل 14 اپریل کو شہید ذلفقار علی بھٹو کی لاڑکانہ میں برسی میں بھرپور شرکت کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اس بار نوکریوں میں جیالوں کو نظر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا اس موقع پر پی پی رہنما رزاق باجوا نے عید کے مسرت موقع کی خوشی پر پی پی کارکنان میں پرجوش نعرے لگوائے اور کیک کھلایا انہوں نے کہا کہ عید اللہ تعالی کا ایک انعام ہے عید الفطر اللہ سبحان اللہ نے مسلمانوں کے لیے ایک انمول تحفہ قرار دیا ہے پارٹی کارکنان ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں آنے والے جنرل الیکشنوں میں پی ایس 102 سے ایم پی اے اور ایم این اے دونوں پیپلز پارٹی کے ہوں گے کارکنان میں نوکریوں کی تقسیم میرٹ پر ہوگی اور وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نوکریوں سے پابندی ہٹا کر نوجوانوں کو روزگار موثر کرنے کے لیے راہ ہموار کی اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور ان کی برسی میں شرکت کے لیے کارکنان و عہدےب داران کے جوش جذبے کو بھی سراہا