گواہاٹی (نیوزڈیسک) بھارت کی شورش زدہ ریاست آسام میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آرپی ایف اہلکارنے جس کی شناخت بدیشور رائے کے نام سے ہوئی ہے ، ضلع ہیلاکنڈی کے علاقے پنچگرام میں واقع یتیم خانے میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔