لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبا کو 19 ہزار پیٹرول موٹر سائیکلیں اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس ملیں گی۔حکومت پنجاب کی طرف سے طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے ایک ارب روپے سبسڈی ادا کی جائے گی، آسان اقساط پربائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے میں 19 ہزار پیٹرول بائیکس اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ اقساط پرمارک اپ بھی ادا کی جائے گی۔ جس کےبعد طلبا 11،676 روپے ماہانہ اور طالبات 7،325 روپے آسان ماہانہ اقساط جمع کراسکیں گے –