کوئٹہ۔(نمائندہ خصوصی )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں مسافروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے گا اپنے جاری کر دہ بیان میں و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گانہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گےانہوں نے کہا کہ بلو چستان میں دہشت گردی کے واقعات کا مقصد صوبے کے امن کو ثبوتاژ کرنا ہےوزیر اعلی بلو چستان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیاواضح رہے گزشتہ رات نوشکی میں سلطان چڑھائی کے قریب نامعلوم افراد نے 9مسافروں سے سمیت گیارہ افراد کو قتل کر دیاتھا