راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی )
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بہاولنگر میں ہونے والے واقعہ پر بیان میں کہا ہے کہ حقائق جاننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تعین کیلئے منصفانہ تحقیقات ہوں گی۔بہاولنگر میں ہونے والے واقعہ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا جسے فوج اور پولیس حکام نے مربوط کاوشوں سے فوری حل کر لیا ، لیکن اس کے باوجود بعض شرپسند عناصر نے ریاستی اور سرکاری محکموں میں تقسیم پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پروپیگنڈا کو ہوا دینا شروع کر دی، حقائق جاننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تعین کیلئے منصفانہ اور شفاف تحقیقات ہوں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ حقائق جاننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تعین کیلئے منصفانہ تحقیقات ہوں گی ۔حقائق کا پتہ لگانے کیلئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی ۔