تربت(نمائندہ خصوصی) تحصیل بلیدہ میں بارشوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی کی مچادی، اطلاع کے مطابق ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی اطلاعات ہیں۔تربت شہر میں گہرے بادل کے ساتھ گرج چمک جاری ہے اس کے علاوہ تحصیل تیز بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع ملی ہےعلاقائی زرائع کے مطابق بلیدہ میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب متعدد مکانات اور چاردیواریں زمین بوس ہوگئیں۔ذرائعکے مطابق اس کے علاوہ کئی کھمبے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔