سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض حکام کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کااعلان نہ کرنے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالقیوم وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر اسلام کی طرف سے نو اپریل بروز منگل کو شوال کا چاندنظرآنے کے اعلان کے باوجود قابض حکام نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے سرکاری ملازمین چھٹیوں کے اعلان کے بے صبری سے منتظر تھے ۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام مفتی اعظم کی طرف سے چاند نظرآنے کے اعلان کے باوجود خاموشی اختیار کئے رکھی اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہر سال کی طرح اس بار بھی بدھ کو پاکستان کے ساتھ عید الفطر منائی جبکہ بھارت میںعید الفطر آج بدھ کو منائی جارہی ہے ۔