اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔صدر مملکت نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ورثاء کے لئے صبر و جمیل اورحادثے کے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔