اسلام آباد۔:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےحب کے قریب شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔