بیجاپور: شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک دھماکے میں سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس ٹی ایف اہلکار شیو لال مانڈاوی اور متھلیش مارکم یاست کے ضلع بیجا پور میںاس وقت شدید زخمی ہو گئے جب نکسل علیھدگی پسندوں کی طرف سے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم تلاشی کی کارروائی میں مصروف تھی۔انہوں نے کہا کہ جنگل کے علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔