سرینگر:(نیوزڈیسک )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں نے آج پاکسان کیساتھ عید الفطر منائی جس پر مودی کی زیر قیادت فرقہ پرست بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی اور عیدپرسرکاری تعطیل کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایساپہلی ہواکہ کشمیری سرکاری ملازمین کوآج عید کے روز بھی اپنے دفاترجاناپڑا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام سمیت علمائے کرام نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی طرف سے منگل کی رات شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فوراً بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میںبھی آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔
پاکستان کے ساتھ عید منانے کی یہ روایت کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان عظیم دینی اور ثقافتی رشتے کا عکاس ہے۔