اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اومان کے سلطان عزت مآب سلطان حاتم بن طارق کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اومان اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کی وسیع استعداد پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے پاک-اومان ادارہ جاتی اور اقتصادی روابط کے فروغ و مضبوطی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے امت مسلمہ کے مابین اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔ سلطان حاتم بن طارق نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں راہنمائوں نے اقتصادی تعاون کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے اومانی سلطان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سلطان حاتم بن طارق نے بھی وزیراعظم کو اومان کے دورے کی دعوت دی۔