کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر ایک سے گیس کے بڑے ذخاٸر دریافت ہوئے ہیں۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نئے ذخاٸر سے 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس پیداوار ہوگی، نور ویسٹ کنواں نمبر ایک کی 2975 میٹر تک کھداٸی کی گئی، گیس کی اس نئی دریافت سے ملکی ذخاٸرمیں آضافہ ہو گا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت شدہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے، اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہو گی۔