ریاض ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ):سعودی عرب کے مسام پر اجیکٹ کےتحت 30 مارچ سے 5 اپریل 2024 کے دوران یمن کے مختلف علاقوں مارب، عدن، الجوف، شبوہ، لحج، صنعا، البیضا، تعز، الحدیدہ، الضالع اور صعدہ میں نصب مزید 384 بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک اینٹی پرسنل بارودی سرنگ، 75 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ،300 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور آٹھ دھماکہ خیز ڈیوائسز کو نکارہ بنایا۔مارب،عدن، الجوف، شبوہ، تعز، صنعا، لحج، صعدہ، البیضا، الضالع، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔مسام پر اجیکٹ سعودی عرب کی جانب سے ان متعدد اقدامات میں سے ایک ہے جس کے تحت یمنی شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی کےلیے راستے صاف کئے گئے ہیں۔