واشنگٹن:(نیوزڈیسک )خالصتان تحریک کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنو نے بیرون ملک مقیم سکھ شہریوں پر بھارت کے قاتلانہ حملوں س متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی سکھوں کے قتل میں براہ راست طورپر ملوث ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرپتونت سنگھ پنو نے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ بیرون ملک سکھ رہنمائوں پر حملوں میں کوئی تیسرا فریق نہیں بلکہ را براہ راست ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اجازت کے بغیر را بیرون ملک سکھ رہنمائوں پر حملے نہیں کرسکتی۔گرپتونت سنگھ پنو نے کہا کہ سکھ بھارتی پنجاب کو پرامن طور پر بھارت سے آزاد کروانا چاہتے ہیں اس لیے نریندر مودی کی حکومت انہیں انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنارہی ہے۔سکھ رہنما نے مزید کہا کہ خالصتان کی تحریک ایک مقبول تحریک ہے، اگر مقبول نہ ہوتی تو نریندر مودی ہمیں نشانہ نہ بناتا۔