ملتان ( نمائندہ خصوصی )سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے ، کہتے ہیں کہ 2018 کا الیکشن مجھے میری پارٹی تحریک انصاف نے ہرایا ہے ، میرے خلاف میری پارٹی نے ہی سازش کی ہے ،
ان خیالات کا اظہار ملتان میں پی پی 217 کی انتخابی مہم کے دوران وہاڑی روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی اپنی کی پارٹی پر برس پڑے ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے ذریعے انہیں 2018 میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن ان کی پارٹی نے ہی ہرایا ہے ، جس کا وہ برملا اظہار کر چکے ہیں اور خان کو بھی بتا چکے ہیں ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر وہ صوبائی اسمبلی کی نششت پر الیکشن جیت جاتے تو آج پنجاب کی یہ کیفیت نا ہوتی ، ملتان اور جنوبی پنجاب کے حالات بھی بدل جاتے ، پی پی 217 والو جاگو ، مجھے کیا فرق پڑا میں تو وزیر خارجہ بن گیا ،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ مت لڑاؤ زین کو الیکشن ہار گیا تو بہت بے عزتی ہو گی ، میں نے انہیں کہا کہ کچھ جنگیں ہوتی ہیں جو صرف جیت کے لیئے ہی نہیں لڑیں جاتی ، دوسری طرف ذین قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کے تناظر میں شاہ محمود قریشی نے یہ بات کی ہے ،