مکہ مکرمہ(رپورٹ: محمد سعید اخترمیاں ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی ۔افطار کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور ان کے وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا ۔دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا