چنئی:(نیوزڈیسک )بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے بی جے پی کے ایک کارکن سمیت تین لوگوں کو دارلحکومت چنائ (مدراس)میں چھ تھیلوں میں 4 کروڑ روپے کی نقدی لے جانے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی رکن ستیش ، ہوٹل منیجر اور اس کے بھائی نوین اور ایک ڈرائیور پیرومل کو تمبرم ریلوے اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا۔ستیش نے ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی ہدایات پرکام کرنے کا اعتراف کیا۔ ضبط شدہ نقدی کو مزید تفتیش کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کو بھیج دیا گیا ہے۔KMS-