اسلام آباد/ کراچی (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر تخفیف غربت اورسماجی تحفظ شازیہ عطاء مری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے مائنڈ سیٹ سے الیکشن لڑتی ہوں جو پچاس سالوں سے لوگوں پر قابض تھا بلدیاتی انتخابات کے دوران میرے حلقے میں ایک خاتون ایسے علاقے میں کھڑی ہوئی جہاں تصور نہیں کیا جاتا تھا وہاں پر گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ایک شخص نے عورتوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی والا برتاؤ کیا جسکے ویڈیوز ثبوت کے طور پر موجود ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم وہ سیاسی جماعت نہیں جنہوں نے الیکشن کی مخالفت کی اور ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوری عمل شفاف انتخابات کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ کےعوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکرتاریخی کامیابی دلائی، جبکہ پیپلزپارٹی مخالف اپنی غلطیوں پرغور کریں کہ الیکشن کیوں نہیں جیتا۔