مکہ مکرمہ ۔(نمائندہ خصوصی ):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو بھی افطار پر مدعو کیا گیا ہے ۔