رائے پور:(مانیٹرنگ ڈیسک )شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے مزید تین نوجوانوں کو قتل کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ان نوجوانوں کو ریاست کے ضلع بیجاپور کے علاقے پجاری کانکیر میں تلاشی آپریشن کے دوران ہلاک کردیا۔بھارتی فورسز نے رواں ہفتے کے شروع میں بیجاپور ضلع میں ہی پر ایک تشدد کارروائی کے دوران تین خواتین سمیت کم از کم 13 نکسل علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا ۔ فورسز اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے بھی اسی ضلع میں تین نکسل علیحدگی پسندمار دیے تھے۔