راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی مدد سے ڈیجیٹل سکلز کے چوتھے بیچ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔تین ماہ کے اس پروگرام میں طلبہ اور طالبات کو آٹوکیڈ ،ویڈیو ایڈیٹنگ، فری لانسنگ، گرافکس ڈیزائننگ اور کرییٹیو رائٹنگ کورسز پڑھائے جائیں گے ۔ اس بیچ میں وانا، شکیٔ، سراروغہ اور سروکئی کے 77 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں ۔اب تک جنوبی وزیرستان کے 180 کے قریب نوجوان ان کورسز سے مستفید ہو چکے ہیں ۔تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے وانا اور شکئ میں انٹرنیٹ سے آراستہ جدید کمپیوٹر لیبز بھی قائم کی ہیں ۔نوجوانوں نے صوبائی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے جدید علوم کے فروغ کے اقدامات کو خوش آئیند قرار دیا