راولپنڈی۔(مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،مارے گئےدہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمدکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردی کے کسی بھی باقی عنصر کو بھی ختم کیا جاسکے۔