راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی ):سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 5اور6 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی کارروائی کی۔ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت اسدعرف حسرت کے نام سے ہوئی جو آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔جہاں سےاسلحے، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق “پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔