لاہور(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ڈی ایس پی گل محمد او کانسٹیبل نسیم گل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، محسن نقوی نے شہید ڈی ایس پی گل محمد اور کانسٹیبل نسیم گل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی گل محمد اور شہید کانسٹیبل نسیم گل نے شہادت کا بلن رتبہ پایا، شہید ڈی ایس پی گل محمد اور کانسٹیبل نسیم گل نے وطن عزیز کے امن کیلئے بے مثال قربانی دی۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی گل محمد اور کانسٹیبل نسیم گل کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،زخمی کانسٹیبل فاروق کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔