اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ وہ 19 اور 20 اپریل کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کردیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق 21 اپریل کو قومی اسمبلی کی 5،پنجاب اسمبلی کی 12 اور کے پی اور بلوچستان اسمبلیوں کی دو،دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہونا ہے۔امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 19 اور 20 اپریل کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کردیں۔اس کے بعد ایسی کسی سرگرمی میں ملوث امیدواروں یا جماعتوں کو قانون کے مطابق سزا یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔