لاس اینجلس (نیٹ نیوز )امریکا میں 371ون ڈالر سٹور بندکرنے کا اعلان کیاہے۔ شنہوا کے مطابق 1982 میں لاس اینجلس میں قائم ہونے والے99 سینٹس اونلی سٹورز کمپنی کے عبوری چیف ایگزیکٹیو آفیسر مائیک سائمنسک نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا جس پر کمپنی کئی عرصے سے غور کررہی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سےکمپنی کو پچھلے کئی سالوں سے اہم اور دیرپا چیلنجز کا سامنا ہے جن میں کوووڈ 19کےباعث سٹور سیل پر معاشی اثرات ، صارفین کی طلب میں تبدیلی، مہنگائی کا مسلسل دباوشامل ہے۔ واضح رہے امریکا میں 99 سینٹس اونلی نامی ایک لاکھ 7ہزار سٹور ز ہیں جو کیلیفورنیا، ایریزونا، نیواڈا اور ٹیکساس میں کم آمدنی والے صارفین میں مقبول ہیں ۔