کراچی( اسٹاف رپورٹر) بخاری گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا ہے کہ خبروں کی دنیا میں کیمرہ مین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ویڈیو کیمرہ مین میڈیا کوریج کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنا کام سر انجام دیتے ہیں ہمیں ان کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے بخاری گروپ کیمرہ مین ایسوسی ایشن کی خراج تحسین پیش کرتا ہے ہم نے آج کی تقریب میں مختلف جماعتوں سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا تھا جس میں سے کچھ جماعتوں کے لوگ نہیں آسکے جس کا ہم شکوہ کرسکتے ہیں کیونکہ آج کی دعوت سیاست دانوں کو ہائی لائٹ کرنے والوں کرنے والے کیمرہ مینوں کی جانب سے بخاری گروپ آف کمپنیز کی سرپرستی میں رکھی گئی تھی اس میں کوئی مہان خصوصی نہیں تھا ان خیالات کا اظہار سید امتیاز الحق نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ دعوت افطار ڈنر میں کیا جس کا اہمتام بخاری گروپ کی سرپرستی میں ” اے سی جے( ACJ) ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کیا تھا سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور ہر سال قرعہ اندازی کے زریعہ سے دس ویڈیو کیمرہ مینوں کو عمرے کے ٹکٹ دیے جائیں گے اور ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے لئے مختلف پلان کی تیاری کررہیں ہیں بطور سرپرست اعلی میری خواہش ہوگی کہ جن مسائل کا سامنا ایسوسی ایشن سے وابستہ ممبران کو ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا مثبت کردار وہ کرتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے تمام مہانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتاہوں اس موقع پر گورنر سندھ کی جانب سے سیکرٹری سلیم خان نے سید امتیاز الحق بخاری کو گلدستہ پیش کیا تقریب میں مختلف شعبوں سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی جس میں پی ایم ایل (ن) کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ نہال ہاشمی، مہاجر اتحاد تحریک کے چیرمین ڈاکٹر سیلم حیدر، ثروت اعجاز قادری، پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر، دعوت اسلامی کے عارف باپو، کے ڈی اے کے ڈی جی سید شجاعت علی، کراچی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شعیب خان، رضوان بھٹی، ایچ اے خانزادہ، پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی، پرویز مہظر، عثمان علی بیگ، ایڈوکیٹ جاوید بخاری، ایڈوکیٹ ارشان مغل، ایڈوکیٹ مقصوم، اداکار سیلم آفریدی، علی حسن، عرفان ملک، مہظر خان امراوء بندو، ایم وارثی، عظمیٰ بخاری، ستارہ زیدی، امجد رانا، تاجر رہنما جاوید صدیقی، آصف گلفام، گلوکار یوسف روشن، جماعت اسلامی کراچی کے زاہد عسکری، اے سی جے کے صدر الطاف حسین، جی ایس ایم ریحان، سید دانیال علی، عامر جمیل، سلمان مصطفی، امتیاز، کامران الدین، سمیت دیگر سیکڑوں افراد نے موجود تھے