: کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اندرون سندھ ضلع کشمور کے علا قے درانی مہرتحصیل کندھ کوٹ میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا خفیہ معلومات کی بنیاد پر ارسالہ سبزوئی گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا تفصیلات کے مطابق ارسالہ سبزوئی گینگ دھوکہ دہی، اغوا برائے تاوان، ہنی ٹریپنگ اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔گینگ 3اپریل کی رات کو انڈس ہائی وے پر اغوا کی واردات میں بھی ملوث ہے۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) کی ہدایات پر سندھ رینجرز کی جانب سے ارسالہ سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کے 3ملزمان زخمی اورایک ہلاک۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ارسالہ سبزوئی گینگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔