پشین (آن لائن) پشین کلی لمڑان میں رات گئے درزی کے دوکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرینگ کرکے دوکاندار اور اپنے ہی ساتھی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق رات گئے پشین کلی لمڑان میں درزی کے دوکان میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرینگ کرکے دوکاندار صدام خان ولد صلاح الدین قوم کاکڑ سکنہ کلی لمڑان کو قتل کر دیا ڈاکوؤں کی فائرینگ سے ان کے اپنا ساتھی محمد رحمان ولد نصیب خان قوم سیلمان خیل سکنہ تراٹہ کو بھی قتل کر دیا پولیس نے ڈاکو سے پسٹل برآمد کرکے لاشوں کو سول اسپتال پشین منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دیا ہے مقتول دوکاندار صدام خان کاکڑ صلاح الدین کاکڑ کے بیٹے سابق رکن اسمبلی حاجی عبد المالک کاکڑ اور ماسٹر عبدالنافع کاکڑ کے بھتیجے تھے انجمن تاجران پشین کے صدر دولت خان ترین نے دوکاندار صدام خان کاکڑ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پشین میں بدامنی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تاجر برداری اور عوام غیر محفوظ ہوگئے پولیس اور لیویز عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔