کراچی(نمائندہ خصوصی) راہ حق پارٹی کے سیکیٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی کا امیر مقرر ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مولانا سراج الحق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کے ہماری پارٹی سربراہ حکیم ابرہیم قاسمی سے اچھے روابط تھے امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حافظ نعیم الرحمن بھی مل جل کر کام کریں گے ۔