اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمن کی اپنی جماعت کے لئے سیاسی خدمات کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے ان کی قیادت میں جماعت اسلامی جمہوریت کی بقاء اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے گی ۔