کولکتہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کوچ بہار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک زہریلے سانپ پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے لیکن زعفرانی بریگیڈپر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ممتابنرجی نے بھارتی تحقیقاتی اداروں ، بی ایس ایف، اور سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی طرف سے مبینہ طور پر بی جے پی کی انتخابی مہم چلانے اور اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے زور دیا کہ وہ مودی حکومت کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گی ۔ممتا بنر جی نے بی جے پی کے ایک ملک ایک پارٹی کے اصول پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے وزیر نسیت پرمانک کی تقرری کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ ایک ایسے شخص کاتقرر کیا گیا ہے جس کے خلاف متعددمجرمانہ مقدمات درج ہیں۔