کراچی (نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم شہادت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس میں شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی، مجلس اور جلوس کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پوری زندگی اسوہ رسول ﷺ کا عملی نمونہ ہے، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی،حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ خیبر سمیت ہر معرکہ میں سرخرو رہے۔