نئی دلی:(نمائندہ خصوصی)نئی دلی کی ایک عدالت نے شراب اسکینڈل کیس میں گرفتار دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں15 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اروند کیجریوال کوتحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ریمانڈ ختم ہونے پرراس ایونیو کورٹ میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے انہیں 15اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ وہ عام آدمی پارٹی کے چوتھے لیڈر ہیں جنہیں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید رکھا جائیگا۔ اس سے پہلے منیش سسودیا، سنجے سنگھ، ستیندر جین بھی تہاڑ جیل میں قیدہیں۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل 21مارچ کوشراب گھوٹالہ اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ کی گرفتاری پر بھارت بھر میں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے