کوئٹہ (اے پی پی):چیئرمیں گوادر پورٹ پسند خان بلیدی کی خصوصی دلچسپی سے انڈس ہسپتال میں 8 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے داخل مریضوں کو راشن فراہم کیا گیا۔ جس کا مقصد داخل مریضوں کیلئے ر اشن و خوراک فراہم کرنا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد سے ضلع بھر میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑی تھیں۔اس اقدام سے انڈس ہسپتال میں داخل ضلع بھر کے ہزاروں مریض مستفید ہو نگے۔اس سے پیشتر بھی چیئرمین گوادر پورٹ اتھار ٹی کی جانب سے انڈس ہسپتال کو امدادی رقم کے ساتھ ساتھ کل وقتی ایمبولنس جز وقتی شٹل سروس فراہم کی گئی تھی۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے ایک اور اہم قدم میں انڈس ہسپتال میں ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو راشن و خوراک کی فراہمی ہے۔ بعد ازاں سی ای او انڈس ہسپتال نے گوادر پورٹ کی جانب سے انڈس ہسپتال کو مسلسل اور بھرپور تعاون پر گوادر پورٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔\