اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر بھی اجازت نہیں دیں گے کہ دشمن سی پیک کو کسی طریقے سے متاثر کر سکے ۔ سی پیک کے موضوع پر اپنے ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے جو بہن بھائی پاکستان میں ،پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں کام کر رہے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو جو تحفظ دیتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ وسائل اور تحفظ اپنے چینی بہن بھائیوں کو فراہم کرتی ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک ،کے دشمن سی پیک پہ حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہیں گےلیکن پاکستان اور چین کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔