بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون سازژاؤ لیجی نے کہا ہے کہ چین کی ماحول دوست اور کم کاربن کے اخراج پر مبنی ترقی سے اقتصادی ترقی میں زبردست اضافہ ہوگا اورسرمایہ کاری اور کھپت کے لیے ہر سال 100 کھرب یوآن (تقریباً 140 کھرب ڈالر) کی مارکیٹ کو فروغ ملے گا۔نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے جمعرات کو بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین ماحول دوست ترقی پر عمل پیرا رہے گا اور ماحول دوست توانائی چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی وضاحتی خصوصیت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دنیا کی لگ بھگ نصف فوٹوولٹک بجلی پیداوار کی صلاحیت چین میں ہے جبکہ اس کے علاوہ دنیا کی نصف سے زیادہ نئی توانائی کی گاڑیاں چین میں چلتی ہیں اور نئے جنگلات والے علاقوں میں دنیا کی ترقی کا ایک چوتھائی حصہ چین کا ہے۔ژاؤ نے کہا کہ ہم ماحول دوست اور کم کاربن والی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں اور 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں خاطر خواہ کمی لانے اور2060 تک کاربن کے مکمل خاتمےکے لیے کوششیں کریں گے۔