اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبر پختونحوا ، خطہ پوٹھوہاراور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کے علاوہ ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش دیر میں (بالائی 70 ، زیریں 48)، پشاور (سٹی 65 ، ایئرپورٹ 34)، چراٹ 64، مالم جبہ 52، سیدو شریف 47، پٹن38 ، باچا خان ایئرپورٹ ، مردان 35، کالام34 ، پاراچنار 32، کاکول 28 ، بالاکوٹ 23،چترال 27، دروش 26، میرکھانی 16، ڈی آئی خان (سٹی 7 ، ایئرپورٹ 2)، بنوں 7،تخت بھا ئی ایک، سبی 34، کوئٹہ 04،گلگت بلتستان: چلاس 21، استور 16، گوپس 11، گلگت 8، سکردو 6، بونجی 5، بگروٹ3، مظفرآباد (سٹی 39،ایئرپورٹ 34)، گڑھی دوپٹہ 32، کوٹلی4، راولاکوٹ2، مری 22، سیالکوٹ (سٹی 20 ، ایئرپورٹ 7)، اٹک 19، اسلام آباد (گولڑہ 17، سید پور 11، سٹی 6، بوکرا 5، ایئرپورٹ 3)، راولپنڈی (چکلالہ 16، شمس آباد 7، کچہری 5)، ڈی جی خان15، قصور 10، منڈی بہاؤالدین،نارووال 7، جہلم، خانیوال 6، لیہ ، حافظ آباد 5، او کاڑہ ، منگلا 4، بہاولنگر، خانپور 2، ملتا ن(سٹی ) ، لاہور( ایئرپورٹ)، بھکر، گجرات اور جھنگ میں ایک ملی میٹر بارش اور کالام میں 5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 39، دادو، مٹھی اور ٹندو جام میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ ہفتہ کی رات تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے۔سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔