فیصل آباد۔ (نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر موٹر سائیکلز پر حفاظتی تار/وائر/شیلڈ لگوانے کیلئے ڈجکوٹ روڈ پرصدر سیڈز ایسوسی ایشن،وائس چیئرمین سیڈ ایسوسی ایشن پاکستان ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں گلزار احمد کے اشتراک سے آگاہی کیمپ کائیٹ فلائنگ کے خلاف مہم کا انعقاد کیاگیا۔چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی ہدایت کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل سٹی محمد خالد علیم انچارج ایجوکیشن یونٹ ارم ناز ان کی ٹیم، انچارج کلاک ٹاور محمد ظہور جوئیانے شرکت کی۔یہاں پر شہریوں کو سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد اور گرین گولڈ ایگری سیڈز کی طرف سے موٹر سائیکلز پر تقریباً 200 مفت سیفٹی وائر لگوائی گئی۔جس میں گرین گولڈ ایگری سیڈز کے ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل سٹی محمد خالد علیم کا کہنا تھا کہ شہری پتنگ کی دھاتی اور کیمیکل ڈور کے وار سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سیفٹی وائر کو لازمی لگوائیں تاکہ کسی بھی معصوم کی جان کو نقصان نہ ہو۔ان کامزید کہنا تھاکہ شہر بھر میں ٹریفک سٹاف مختلف پوائنٹس پر موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی وائر لگوا کر دے رہے ہیں شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں دوران ڈرائیونگ گلے پر رومال رکھیں اور چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹینکی پر مت بیٹھائیں۔شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موٹر سائیکل پر سیفٹی وائر لازمی لگوائیں۔