اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی )رانامشہود احمد خان نے بطور چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ رانامشہود احمد خان نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے جو ذمداری سو نپی ہے اس کے لیے انتھک محنت کا عہد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ رانا مشہود احمد خان کو چارج سنبھالنے کے بعد پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور دیگر فنی مہارتوں سے لیس کریں گے اور وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کےتحت مزید قرضہ جات کی تقسیم یعنی بنائی جائے گی۔