کراچی( نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس میںحوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیا گیاملزمان کو کراچی کے علاقے لکی سٹار سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محمد وقاص اور تلاوت خان شامل ہیں ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے 22000 امریکی ڈالر، 26 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں