کراچی (نمائندہ خصوصی)کورنگی زمان ٹاون تفتیشی پولیس کی سعدی ٹاون میں کارروائی جعلی ونگ کمانڈر گرفتار کرلیا گرفتار جعلی ونگ کمانڈر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے،پولیس کے مطابق ملزم زیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تین شادیاں کرنے کا اعتراف کیا ،گرفتار ملزم خواتین سے شادی کے بعد کاروبار کے لیے کروڑوں روپے لے چکا ہے ،پولیس کےمطابق ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے جعلی دستاویزات بھی برامد ہوئے ،پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ،