کراچی( بیورو رپورٹ )پاکستان راہ حق پارٹی سکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ افغانیوں کے پاکستان سے انخلاء کے اسٹریٹ کرائم کا زمہ دار کون ہے پہلے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی اے این پی سمیت سب ایک ہی راگ گا رہے تھے کہ افغانی ان کرائم میں ملوث ہیں سوال یہ ہے کہ اب اسٹریٹ کرائم کا زمہ دار کون ہے اشرف میمن نے مزید کہا کہ انہی پارٹیوں کے زیر اثر مختلف مافیا بھتہ خور اور مختلف جرائم پیشہ لوگوں کے گروپ موجود ہیں اور یہی لوگ اپنے مذموم مقاصد کے لئے ان کو استعمال کرتے ہیں یہ جرائم پیشہ افراد یہیں سے نکلتے ہیں کچھہ نامور بن کر سیاست میں آجاتے ہیں اور کچھ ان کی پشت پناہی کرتے ہیں ان لوگوں نے پاکستان بھر میں لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے آئے روز اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے قتل غارت گری ہو رہی ہے اور حکومتیں راشن اور انکم سپورٹ کے زریعے این جی اوز کا کام کر رہی ہیں ان کے پاس کوئی اعلیٰ معیار نہیں ہے این جی اوز کے کام تو ہر محلہ کمیٹی کر رہی ہے حکومتیں محلہ کمیٹیاں نہ بنے اور ملک کو اس آئ ایم ایف کے دلدل سے نکالیں ورنہ ان کا نام تاریخ میں عمران خان کی طرح نا اہلوں میں لکھا جائے گا یہ سب ملک کو برباد کرنے کے زمہ دار ہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں اور ان کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ہر وزیر افسر اور ان کے لیڈر کے پاس گاڑیوں گھروں اور نوکروں کی لائن لگی ہوئی ہے جو کہ غریبوں کا خون چوس کر بنائی گئی ہے